پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ’’زلزال ٹو‘‘ کا  آغاز

Jan 10, 2024 | 12:12:PM
پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ’’زلزال ٹو‘‘ کا  آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک قطر مشترکہ فضائی مشق ’’زلزال ٹو‘‘ کا قطر میں آغاز ہو گیا، فضائی مشق میں پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ شریک ہے،فضائی مشق سے مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق زلزال ٹو دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک مشق ہے، پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشق شریک فضائی افواج کو آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی جبکہ اس کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو جدید عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ اور بہتر بنانا ہے،ترجمان کے مطابق مشق میں پاک فضائیہ کے جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیارے پہلی بار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی سرحدوں کے دفاع، بین الاقوامی اتحاد کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے پیام امن کے فروغ کا مشن جاری ہے،مشقوں میں ان لڑاکا طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی ترقی اور ایک مستحکم فضائیہ کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاک قطر مشترکہ مشق فضائی افواج کے مابین فہم، تعاون اور دوستی کے فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی، مشق دونوں ممالک کو علاقائی استحکام اور سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔