پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کیلئےدائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jan 10, 2023 | 22:06:PM
 پنجاب اسمبلی,تحلیل,دائر درخواست ,سماعت
کیپشن: پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ  میں پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کیلئےدائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل  ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کرے گا،5 رکنی لارجر ننچ میں جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔

درخواست مقامی وکیل سلمان خالد نے دائر کی،درخواست میں چودھری پرویز الٰہی اور عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار  کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی تحلیل کی مخالف ہے،جب اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہ چاہتی تو تو وزیر اعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے،عمران خان بغیر کسی آئینی اختیار اسمبلی توڑنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ 

درخواست گزار  نے استدعا کی کہ عمران خان کا اسمبلی توڑنے میں کوئی اختیار نہیں،عدالت پرویز الٰہی کو عمران خان ہدایت کی بجائے اپنا ذہن استعمال کرنے کی ہدایت دے۔