خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔شہری خبردار۔۔سخت فیصلوں پر غور شروع

Jan 10, 2022 | 12:56:PM
 ایڈمنسٹریٹر کراچی, مرتضیٰ وہاب , شہر , سخت فیصلوں , خبردار ,ڈیٹا کا جائزہ 
کیپشن: کورونا کے خطرات بڑھ گئے(فائل فو ٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہریوں کو سخت فیصلوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہےہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی  نے کہا کہ حکومت حالات کا جائزہ لے رہی ہے، شہری ویکسی نیشن کرائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں، اگر شہری چاہتے ہیں کہ سخت فیصلے نہ ہوں تو حکومت کا ساتھ دیں،مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کادباؤ نہ رہا تو صورتحال ایسی ہی نارمل رہ سکتی ہے البتہ حکومت زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرےگی،کورونا کی روک تھام کے حوالے سے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پھر سے بارشیں شروع۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
 دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی میں ایک ہفتے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس دوران 8 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کووناوائرس کے مزید 1649 کیسز رپورٹ کئے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ5ہزار707ہو گئی۔این سی او سی نے اپنے اعداد شمار میں بتایا کہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 2کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وبا۔موسمی صورتحال۔۔ تعلیمی اداروں میں پھر چھٹیاں ہوں گی؟شفقت محمودنے بتا دیا