بجلی بند ہونے سے کراچی کے باسیوں کو پانی کی سپلائی معطل

Jan 10, 2021 | 12:46:PM
بجلی بند ہونے سے کراچی کے باسیوں کو پانی کی سپلائی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بجلی کے بریک ڈاؤن نے ملک میں نظام زندگی کو بری طرح مفلوج کیا ہے، بجلی کی عدم فراہمی کےباعث کراچی کو پانی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد اسکی بحالی کا کام  مرحلہ وار شروع ہوگیا ہے تاہم کراچی کو پانی کی سپلائی  کرنے والے دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی بحال نہ ہوسکی ، پمپنگ سٹیشن کےتمام19 پمپ بند پڑے ہیں، جس کے باعث کراچی کو تین کروڑ گیلن سے زائدپانی کی فراہمی معطل ہے۔پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ترجمان کراچی الیکٹرک کے  بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مرحلہ واربجلی بحالی کا کام جاری ہے، جیكب لائن، گارڈن ایسٹ ، ڈیفنس، نارتھ کراچی، شارع فیصل، سوسائٹی، شاہ فیصل ،بلوچ کالونی کے کچھ مقامات پربجلی بحال کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ پہلے مرحلے میں پمپنگ سٹیشنز، ہسپتالوں کیلئے بجلی کی بحالی کوترجیح دی جا رہی ہے، کے الیکٹرک ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی بحال کی جا چکی ہے۔