الیکشن کمیشن کا پی ایس 18 اوباڑو کے 2 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کروانے کا فیصلہ

Feb 10, 2024 | 22:54:PM
 الیکشن کمیشن کا پی ایس 18 اوباڑو کے 2 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کروانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 18 اوباڑو کے 2 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 اوباڑو کے مجموعی طور پر 188 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے 186 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے آ چکے ہیں جن کے مطابق آزاد  امیدوار جام مہتاب حسین خان ڈہر نے 56285 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شہریار 54705 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار کو پیپلز پارٹی کے امیدوار پر 1580 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

2 پولنگ اسٹیشنز پر 15 فروری 2024 کو دوبارہ انتخابات کا میدان سجایا جائے گاجس سے  دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر اوباڑو کے مطابق مجموعی طور پر ان دونوں پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد 3309 ہے جو کہ حتمی نتائج پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  عام انتخابات کے دوران چاکر کولاچی اور دلمراد کلہوڑو پولنگ سٹیشنز سے بیلٹ باکس چھینے گئے تھے جس کے باعث یہاں پولنگ نہیں ہو پائی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ عام انتخابات 2024; این اے 48 کے آر او نے تمام اُمیدواروں کو طلب کرلیا