وزیراعظم نے 14 معاونین کی بلا معاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی

Feb 10, 2023 | 13:13:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے 14 معاونین کی بلا معاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 14 معاونین کی بلا معاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ شہباز شریف کو 14 معاونین خصوصی نے بلا معاوضہ کام کرنے کی درخواست کی تھی۔

درخواست دینے والے معاونین خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم، جنید انور چوہدری شامل ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم، رانا مبشر اقبال نے بھی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست کی تھی۔

دیگر درخواست گزاروں میں صادق افتخار، ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ڈوگر بھی شامل ہیں۔ سردار شاہجہاں یوسف، فہد ہارون، سابق سفیر محمد صادق اور ملک نعمان لنگڑیال نے بھی درخواست کی تھی۔

معاونین خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں، اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے۔