سینٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا، ایم پی اے خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ 

Feb 10, 2021 | 21:16:PM
سینٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بڑا دھچکا، ایم پی اے خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ الیکشن سے قبل حکمران جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا، رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق خرم خان لغاری گزشتہ کئی ماہ سے حکومت سے ناراض تھے، مشیر صحت سمیت تحریک انصاف کے ممبران نے منانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی۔

پارٹی میں موجود آمریت اور نوجوانوں کو مقام نہ دینے کےخلاف جتوئی سے ممبر صوبائی اسمبلی خرم سہیل خان لغاری قیادت پر برس پڑے ، خرم لغاری کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کے ووٹ بنک، محنت اور جدوجہد سے برسر اقتدار آنے والی تحریک انصاف میں کوئی نوجوان باقی نہیں رہا، نوجوانوں کا مقام یہی ہے کہ انہیں استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما کاکہنا تھا کہ آزاد امیدوار کے طور پر پچاس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے 17000 ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیتا ،حلقے کے نوجوانوں کی خواہش پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، حکومت میں آکر ساری خوش فہمیاں دور ہو گئیں ۔
خرم لغاری نے کہاکہ پی ٹی آئی میں نوجوانوں کی نمائندگی کی دعویدار حکومت میں نوجوانوں کےلئے جگہ نہیں، حلقے کے عوام ہم سے کارکردگی چاہتے ہیں،اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، منتخب نمائندوں کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا،حکومت بن جائے تو عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے سب اچھا ہے کے گن گاتے رہیں، ان کا کہناتھا کہ ہم عوام کو جواب دہ ہیں،ہم سے یہ منافقت نہیں ہوتی، نوجوان سوال کرتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل خرم خان لغاری نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،خرم خان لغاری اپنے حلقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے ناراض تھے۔