بحرین میں کورونا کیسز میں اضافہ، مساجد بند کرنے کا فیصلہ

Feb 10, 2021 | 18:50:PM
بحرین میں کورونا کیسز میں اضافہ، مساجد بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بحرین میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کل جمعرات سے مساجد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔بحرین کی وزارتِ انصاف و اسلامی امور نے مساجد بند کرنے کے ساتھ مذہبی پروگرام بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بحرین کی وزارتِ انصاف و اسلامی امور کے مطابق مساجد بند کرنے اور مذہبی پروگرام پر پابندی کا یہ فیصلہ نمازیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں کورونا وائرس سے اموات 387 ہو چکی ہیں جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 8 ہزار 807 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بحرین میں 6 ہزار 131 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 2 ہزار 289 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔