ووٹوں کی خریدوفروخت سے کون سینیٹر بنا؟ تحقیقات ہونی چاہئیں،فوادچودھری

Feb 10, 2021 | 10:27:AM
ووٹوں کی خریدوفروخت سے کون سینیٹر بنا؟ تحقیقات ہونی چاہئیں،فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے  فواد چودھری نے مزید کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیں 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا، کیا ان 2 سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟۔

واضح رہے گزشتہ روز سینٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو  کروڑوں روپے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو منظر عام پر آںے کے بعد صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی جانب سے استعفا طلب کرنے پر سلطان محمد خان مستعفی ہوگئے ہیں۔