ایک ہفتے میں دال مسور 6 ، ماش 7 ، مونگ 3 روپے کلومہنگی۔۔ادارہ شماریات کی رپورٹ

Dec 10, 2021 | 22:47:PM
ادارہ شماریات،دالیں،مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی آئی ۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا۔ ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے اضافہ دیکھا گیا ۔دال ماش کی قیمت میں 7 روپے اور دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا۔ آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی آئی۔ زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کئی گئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی آئی۔ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک بڑی کمی