کابل شہر میں بم دھماکہ۔۔ 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

Dec 10, 2021 | 21:19:PM
کابل ، بم دھماکہ، 2 افراد، جاں بحق ، 4 زخمی
کیپشن: کابل میں بم دھماکہ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شہر کے مغربی علاقے میں زوردار بم دھماکہ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ترکی اردو کی جانب ٹویٹر پر شئیر کی گئی خبر کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے بتایا ہے کہ دھماکہ کابل کے دشتِ برخی میں ہوا ، بم دھماکے میں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس المناک واقع میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو فوری طور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلحہ طالب نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت لیا