پاکستان پر ڈالروں کی بارش، سعودی عرب کے بعد ایک اور ادارے نے خزانے کے منہ کھول دیئے

Dec 10, 2021 | 16:36:PM
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قرض کی منظوری دیدی
کیپشن: ،فائل فوٹوایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قرض کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ یہ رقم توانائی اور مالی شعبے میں پائیداری کے پروگرام کا دوسرا حصہ ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے 30 کروڑ ڈالرز کی رقم مالی اور تکنیکی طور پر مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے اعلامیے میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ اس رقم سے انتظامی اصلاحات اور توانائی کی شعبے کو بہتر کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز  صوبہ خیبرپختونخوا  میں ہیلتھ سہولتوں کو بہتر بنانے پر خرچ ہوں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    خواجہ سراؤں کے بارے میں نادرا کے اہم فیصلے۔۔۔؟