فلسطینیوں کیلئے بھٹو والی طاقت دیکھنے اور دکھانے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ

Apr 10, 2024 | 13:07:PM
فلسطینیوں کیلئے بھٹو والی طاقت دیکھنے اور دکھانے کی ضرورت ہے: خورشید شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے لوگ لاوارثی کی حالت میں اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، آج کا دن افسوس کے ساتھ گزار رہے ہیں جو فلسطینی بھائیوں پر گزر رہی ہے اس کا ہمیں احساس ہونا چاہیے۔ ہمیں ذوالفقار علی بھٹو والی طاقت دیکھنے اور دکھانے کی ضرورت ہے، ماضی میں ہم مسلمانوں نے جہاد کر کے تمام جنگیں فتح کیں آج کیوں ہم ایسا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں، سب کو جنگ بدر اور جنگ احد یاد کرنی چاہیے۔

 اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ اگر شہباز شریف نے گریڈ 17 سے 21 کو 4 تنخواہیں دی ہیں تو ملک میں خزانہ ہوگا۔ میں کہتا ہوں یہ تنخواہیں گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ کے ملازمین کو دینی چاہئیں تھیں۔ ملکی معیشت 2018ء سے تباہی کی حد تک آگے بڑھی، معیشت آئی ایم ایف کی شرائط سے نہیں بہتر ہونے کی، ہمیں خود اپنی معیشت بہتر کرنی ہوگی۔

 خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  ہمارے ملک میں استحکام نہیں رہا جس کے باعث معیشت مسلسل خراب ہوتی چلی گئی۔یقین ہے اپنے ملک کو پاؤں پر کھڑا کرسکتے ہیں، پاکستان کو ٹھیک کرنے کیلئے سیاستدانوں اور تمام اداروں کو سوچنا ہوگا، حکومت کو مشورہ ہے پارلیمنٹ میں ہر چیز میں اعتماد میں لیکر فیصلہ کرے، اگر پارلیمنٹ کو ربڑاسٹیمپ سمجھا جائے گا تو پھر ایسی صورتحال ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام قبول کرلیا