قبرستانوں میں عوام کا رش لگ گیا، مغفرت کیلئے دعائیں

Apr 10, 2024 | 11:24:AM
قبرستانوں میں عوام کا رش لگ گیا، مغفرت کیلئے دعائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عید الفطر کی صبح لوگوں نے قبرستانوں کا رح کرتے ہوئے اپنے  مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری، قبروں پرپھول،اگربتیاں،پانی کاچھڑکاؤ اورفاتحہ خوانی کی ۔

عید الفطر  کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی، قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں،  لوگ اپنے مرحوم رشتہ داروں کی یاد میں ان کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں، دنیا سے رخصت ہونے والے افراد جن میں مرد‘خواتین‘بزرگ‘بچے شامل تھے کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

دوسری جانب شہربھرمیں پھولوں اور اگربتیوں کی فروخت بڑھ گئی اور شہری بڑی تعدادمیں پھول اگربتیاں کھجوراورریحان کے خوشبودارپودے خریدکرانہیں قبروں پرڈالتے رہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : دنیا بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے