جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 189 رنز کا ہدف ۔۔شاہینوں کا اصل امتحان شرع

Apr 10, 2021 | 19:32:PM
جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 189 رنز کا ہدف ۔۔شاہینوں کا اصل امتحان شرع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے189 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے پہلے تین اوورز میں اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔شاہین شاہ آفریدی کو ابتدائی دو اوورز میں 25 رنز دینا پڑ گئے۔ چوتھے اوور میں محمد نواز نے اوپننگ بلے باز میلان کوآئوٹ کیا۔میلان16 گیندوں پر 24 رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔
حسن علی نے پانچویں اوور میں ون ڈاو¿ن کی پوزیشن پر آنے والے والے بلے باز لوبے کو پویلین واپس بھیجا۔لوبے چار رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز مارکرم 32 گیندوں پر 51 رنز بناکرآئوٹ ہوئے،انکو بھی محمد نواز نےآئوٹ کیا۔ مارکرم نے اپنی جارحانہ اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
چوتھے آئوٹ ہونے والے بلے باز کلاسین تھے جنہوں نے 28 گیندوں پر 50 رنز بنائے ان کی جارحانہ اننگز میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔کلاسین کےآئوٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے رن ریٹ میں واضح کمی آئی۔
۔کلاسین کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔پانچویں آئوٹ ہونےو الے کھلاڑی بیجلون تھے جو 24 گیندوں پر 34 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پرآئوٹ  ہوئے۔چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی لنڈے تھے جو سات گیندوں پر چھ رنز بناسکے۔ ان کو حارث روف نے آئو ٹ کیا۔
 شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے اپنے چار اوورز میں 45 رنز دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ۔۔پانچویں جماعت کی طالبہ چارماہ کی حاملہ ۔۔شرمناک خبر