ایشیا کپ سپر فور مرحلہ;سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کانٹے دار مقابلہ

Sep 09, 2023 | 14:27:PM
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ;سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کانٹے دار مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کی دعوت پر سری لنکا کی بیٹنگ جاری ۔

تفصیلات کے مطابق سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش اور سری لنکن ٹیم آمنے سامنے ہیں، بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ، 

سری لنکا نے اب تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا لیے ہیں جبکہ 20 اوورز کا کھیل باقی ہے ،بنگلہ دیش کی جانب سے شریف السلام نے 2 جبکہ حسن محمد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ٹاس جیت کر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتناضروری ہے،ٹیم میں اضافی بولرشامل کیا ہے ، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمدکو شامل کیا ہے،اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، پچ بیٹنگ کےلیے سازگار ہے ، رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے،داسن نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی بھارتی بیٹرز کے ذہنوں پر سوار ہے: اکاش چوپڑا

ایشیا کپ کے اسپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش اس وقت کولمبو میں موجود ہیں، جہاں ایونٹ کے باقی تمام میچز کھیلے جانے ہیں۔

سپر فور مرحلے کا دوسرے میچ سری لنکا مقابلہ بنگلادیش اس وقت جاری ہے جب کہ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔