لاکھوں سیلاب متاثرین کو کھانا اور امداد فراہم کی جا رہی ہے: وزیراعظم

Sep 09, 2022 | 15:11:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو کھانا اور امداد فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان کے تمام ادارے مل کر ریسکیو اور ریلیف کا کام کر رہے ہیں
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو کھانا اور امداد فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان کے تمام ادارے مل کر ریسکیو اور ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اولین ترجیح تھی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے دورہ پاکستان پر شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں مصروف افراد کی کوششیں قابل تحسین ہیں، قدرتی آفت سب کے لیے بے رحم ہے، سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، پاکستان میرے دل میں ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوئے، سیلاب متاثرہ عوام سے دلی ہمدردی ہے، دورے کا مقصد سیلاب متاثرین اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی ہے۔

قبل ازیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ این ایف آر سی سی پہنے، جہاں انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

احسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ سیلاب 2010 سے بھی بڑا ہے، سیلاب سے لوگوں کے روزگار ختم ہوگئے، پاکستان کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔