نوجوان وکلااستحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Oct 09, 2023 | 18:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) لاہور سے نوجوان وکلاء ارسلان حبیب ایڈووکیٹ، عمران محمود، فواد احمد اور عارف سبحانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود نے انہیں پارٹی مفلر پہنائے۔اس موقع پر میاں ارسلان حبیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت باعث اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نوازشریف کا سنہرا دور پھر واپس آرہا ہے،شہبازشریف

اسی طرح عمران محمود ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پہ مکمل اعتماد ہے، فرزند شیخوپورہ میاں خالد محمود کی زیر قیادت پارٹی کے دست و بازو بنے ہیں اور استحکام پاکستان پارٹی عوام کی ترجمان پارٹی ہے۔