ورلڈ کپ: آسٹریلوی اوپنر وارنر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

Oct 09, 2023 | 11:07:AM
ورلڈ کپ: آسٹریلوی اوپنر وارنر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: ورلڈ کپ: آسٹریلوی اوپنر وارنر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سابق بھارتی لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے مسٹر 360 ابراہم ڈویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے مقابقلوں میں گزشتہ روز ہونے والے پانچویں میچ میں وارنر نے بھارت کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ کے تیز ترین 1000 رنز سکور بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بن گیا

بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے یہ کارنامہ 20 اننگز میں سرانجام دیا جبکہ وارنر نے تیز ترین 1000 رنز صرف 19 اننگز میں مکمل کرکے دونوں لیجنڈری بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ڈیوڈ وارنر اپنے ہم وطن ایڈم گلکرسٹ اور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد ورلڈکپ میں 1000 رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

وارنر نے ورلڈ کپ کی 19 اننگز میں 60.76 کی اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 1033 رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں اور 4 سینچریاں شامل ہیں، ایڈم گلکرسٹ نے ورلڈ کپ کی 31 اننگز میں 36.16 کی اوسط سے ساتھ 1085 رنز بنائے جن میں 8 نصف سینچریاں اور ایک سینچری شامل ہے جبکہ کینگروز کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ کے 46 مقابلوں میں 6 نصف سینچریوں اور 5 سینچریوں کی مدد سے 45.86 کی اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 1743 رنز بنائے ہیں۔