پی ایم اے کاکول میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Oct 09, 2021 | 18:59:PM
مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی ایس پی آر  کے مطابق پی ایم اے کاکول میں  مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کاکول میں لانگ کورس ، انٹیگریٹڈ کورس ، ٹیکنیکل گریجویٹ کورس ، تیسرا بنیادی فوجی تربیتی کورس اور 18 ویں لیڈی کیڈٹس کورس کی پاسنگ آؤٹ ہوئی۔  آذربائیجان ، بحرین ، عراق ، سعودی عرب اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے ۔رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید بن راجد الرویلی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے  ۔ بٹالین  سینئر انڈر آفیسر عثمان انور کو اعزاز ی شمشیر کا اعزاز دیا گیا ۔صدر کا گولڈ میڈل بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر کودیا گیا ۔سینئر انڈر آفیسر پیرس کو چیف آف آرمی سٹاف بیسٹ اوور سیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔جبکہ کو رس انڈر آفیسر وقار کو چیف آف آرمی سٹاف کین سے نوازا گیا ۔کورس انڈر آفیسر حور فاطمہ کو کمانڈنٹ کین کا اعزاز دیا گیا ۔سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے کامیاب ہونیوالے کیڈٹس کو مبارکباد دی ۔جبکہ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی سب سے بڑی اشتہاری کمپنی کا آرین کی ضمانت منسوخی کے بعد شا ہ رخ کو بڑا جھٹکا