ورلڈ کپ ٹکٹ سکینڈل ،سارو گنگولی کا نام جڑنے لگا

Nov 09, 2023 | 18:37:PM
ورلڈ کپ ٹکٹ سکینڈل ،سارو گنگولی کا نام جڑنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023  کے ٹکٹس بلیک کرنے کے سکینڈل میں بھارت کے لیجنڈری کھلاڑی سارووگنگولی کا نام جڑنے لگا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ ٹکٹ سکینڈل میں  لیجنڈری ساروو گنگولی کا بھائی بھی ملوث نکلا ہے،سنیہاسش گنگولی سمیت ملزمان پر ورلڈکپ ٹکٹوں کو بلیک کرنے کامقدمہ درج کر لیا گیا، کولکتہ پولیس نے سابق کپتان ساروو گنگولی کے بھائی سنیہاسش گنگولی کو طلب کر لیا۔
سنیہاسش گنگولی نے پولیس کا سمن ہوا میں اڑا دیا، 24 گھنٹے کی مہلت کے باوجود پیش نہ ہوئے،کولکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ انتظار کے بعد بھی اگر سنیہاسش گنگولی پیش نہ  ہوئے تو ایک اور نوٹس بھیج دیں گے، پولیس رپورٹ میں آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والے کمپنی، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ حکام بھی نامزد ہیں،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام پر ٹکٹیں ریزرو کر کے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔
آن لائن کمپنی، کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی بورڈ حکام نے بھی پولیس نوٹس کو نظر انداز کر دیا،آن لائن کمپنی نے ای میل کے ذریعے جواب میں ٹکٹ فروخت کا طریق کار بھارتی بورڈ پر ڈال دیا،کولکتہ پولیس تاحال 16 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے جن سے  94 ٹکٹیں برآمد ہوئیں ۔
اس سے پہلے بھارتی ’’تہلکہ نیوز‘‘ اعزازی پاسز کو فروخت کرنے کا سکینڈل سامنے لا چکا ہتے ، اعزازی پاس فروخت کرنے والے شخص کی واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آ چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کی خاتون وزیر ٹرانسپورٹ کو گارڈز کی موجودگی میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا