سردیوں میں سستی بجلی ۔۔۔حکومتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری

Nov 09, 2021 | 18:29:PM
بجلی سپلائی، پیکیج
کیپشن: بجلی سپلائی لائن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موسمِ سرما کےلئے بجلی سستی کرنے کے حکومتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی کے استعمال پر ریٹ 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد پاور ڈویژن نے موسمِ سرما کے لئے بجلی سستی کرنے کے حکومتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رعایتی پیکیج کا اطلاق یکم نومبر 2021ءسے 28 فروری 2022ءتک ہو گا۔گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی کے استعمال پر ریٹ 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ ہو گا، نئے بجلی کے صارفین کے لئے بھی زائد کھپت پر یہی ریٹ نافذ ہو گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گھریلو، کمرشل اور جنرل سروسز کے صارفین کے لیے بھی 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ ریٹ ہی ہو گا۔بجلی کے اضافی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہو گا، اضافی بجلی کے استعمال پر مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہو گا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے حکومتی رعایتی پیکیج کی منظوری دی تھی۔نیپرا کی جانب سے موسمِ سرما کے لئے رعایتی پیکیج کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا تھا۔یہ پیکیج کراچی الیکٹرک سمیت پورے ملک کے صارفین کےلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتوں کی غفلت سے تعلیم صنعت بن گئی،ریاست مفت تعلیم فراہم کرے، سپریم کورٹ