قانون نے اپنا راستہ لیا، عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی نہیں ہے: اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون نے اپنا راستہ لیا ہے، عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی نہیں ہے۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج لوگوں کا حق ہے لیکن توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں، قانون کی پاسداری ہونی چاہئے، ماضی میں گرفتاری سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے وزرا بتا دیا کرتے تھے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کیس کے میرٹ اور ڈی میرٹس پر نہیں جایاجاسکتا، یہ وہ نیب نہیں جو90 روز کا ریمانڈ دیتی تھی، عدالت کا اختیار ہے کتنے دن کا ریمانڈ دیتی ہے، نیب نے پیشرفت کی ہے،یہ وہ نیب نہیں جو سیڑھیاں لگا کر گھروں میں جاتی تھی، 190 ملین پاؤنڈ پر این سی اے یو کے نے فیصلہ دیا یہ رقم پاکستان جانی چاہئے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت نے بند لفافہ دکھا کر کہا این سی اے سے معاہدہ ہوا ہے، انھوں نے ٹرسٹ بنایا جس پر زلفی بخاری اور بابراعوان کے دستخط تھے، ٹرسٹ میں پیسے آنا شروع ہوئے تو میاں بیوی ہی ٹرسٹی بن گئے، نیب انکوائری انویسٹی گیشن میں اپ گریڈ ہوئی، نیب کے نوٹس پر ان کا جارحانہ ریسپانس تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے سابق وزیراعظم نے بیٹی کے ساتھ جیل کاٹی، سیاستدانوں کو جیل میں رہنے سے تکلیف ضرور ہوتی ہے۔