وزیر اعظم کی نام لئے بغیر عمران خان پر شدیدتنقید

May 09, 2023 | 16:35:PM
وزیر اعظم کی نام لئے بغیر عمران خان پر شدیدتنقید
کیپشن: وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ آپ کی سیاست کی تعریف جھوٹ، یوٹرن ، اداروں پر حملوں  سے ہوتی ہے، آپ کی سیاست عدلیہ کو اپنے مرضی کے مطابق جھکانا اور ایسا برتاو کرنا ہے جیسے آپ پر قانون لاگو نہیں ہوتا۔ جو میں نے کہا وہ گزشتہ برسوں کے حقائق سے واضح ہے۔

وزیر اعظم نےٹوئٹ کیا ہے کہ اقتدار سے بے دخلی کے بعد پاکستان آرمی کو بدنام کرنا آپکی سیاست میں بار بار ہونیوالا عمل ہے، کیا آپ نے وزیر آباد حملے سےپہلے آرمی اور انٹیلی جنس اداروں پر کیچڑ اچھالنے کا سہارا نہیں لیا؟ آپ نے دھمکیاں دینے اور بے بنیاد الزامات لگانے کے علاوہ کونسا قانونی راستہ اختیار کیا؟آپ نے وفاقی حکومت سے تعاون کی پیشکش کو مسترد اور قانونی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو وزیر آباد حملے کے حقائق جاننے میں کبھی دلچسپی نہیں تھی، آپ نے وزیر آباد کے قابل مذمت واقعے کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا،ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیخلاف کس کےکہنے پر سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم شروع کی، ٹرول بریگیڈ کس پارٹی سے تعلق رکھتی تھی جس نے شہداء کا مذاق اڑایا، ایسی غدارانہ مہم کے بعد ہمیں دشمن کی کیا ضروت ہے۔

ضرور پڑھیں :القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان گرفتار

ٹرول بریگیڈ کی مہم ہماری سیاست اور ثقافت میں ایک گھٹیا اور ناقابل تصور عمل تھا،  مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے کس نے استعمال کیا،اپنے حامیوں کے ہاتھوں سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی چالاک اور خود غرضانہ کوشش ہے،مسجد نبوی میں خاتون وزیر اور سرکاری وفد کو ہراساں کیا گیا،مسجد نبوی واقعے کی آپ کی طرف سے مذمت بھی نہیں کی گئی،  واضح ہوچکا ہے کہ آپ پر بد عنوانی کے مقدمے ہیں،آپ قانونی اور سیاسی نظام کو الٹنے کے جواز کا دعوی کر رہے۔