مریم نواز کی جعلی ویڈیو شیئر کرنا پی ٹی آئی کے کارکن کو مہنگا پڑ گیا

May 09, 2022 | 15:50:PM
مریم نواز کی جعلی ویڈیو شیئر کرنا پی ٹی آئی کے کارکن کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: جعلی ویڈیو شیئر نگ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے  سوشل میڈیا پر لیگی رہنماء مریم نواز کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے کارکن کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم  کوپشاور سے گرفتار کیا، مقدمہ ایف آئی اے کے ہی سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے الزامات ۔عامر لیاقت کا ردعمل  بھی آ گیا

ملزم  فیاض الدین نے ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف مہم چلائی جس میں مریم نواز کی نازیبا جعلی ویڈیو جاری کی گئی تھی،ملزم کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لئے جیل روانہ کردیا۔