بھگوڑا خاندان اقتدار میں نہ ہو تو پاکستان سے اکتا جاتا ہے‘ فردوس عاشق

May 09, 2021 | 22:51:PM
بھگوڑا خاندان اقتدار میں نہ ہو تو پاکستان سے اکتا جاتا ہے‘ فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ 50 روپے کے سٹام پیپر پر بڑے بھائی کی گارنٹی دے کر مفرور کرانے والا شہباز شریف اشتہاری کو پاکستان کو لانے کی بحائے خود رات کی تاریکی میں پاکستان سے رفوچکر ہونے کیلئے ہاتھ پاں مارتا رہا ،قانون نے جب ان کے عزائم میں حائل ہوا تو ان کے درباریو ں او رحواریوں نے اپنے روایتی انداز میں اداروں پر چڑھائی کردی اور ایف آئی اے کے دفتر پر حملہ آور ہوئے ،جہاں درخواست جمع کروانے کا فورم ہے وہاں درخواست جمع کروانا ان کو ناگوار گزرتا ہے ۔
ان خیالات کااظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دربار ہال گورنر ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔معاون خصوصی نے کہاکہ یہ قوم کے کیسے خودساختہ لیڈر ہیں، یہ کیسی وطن کی مٹی سے عقیدت ہے کہ آپ کا کاروبار باہر، عزیزو اقارب باہر، جائیدادیں باہر اور عید بھی باہر منانا چاہتے ہیں ۔لوٹ مار کے علاوہ انکا پاکستان سے رشتہ ہی کیا ہے؟۔اس مافیا نے ملکی نظام اور قانون کیساتھ کھلواڑ کیا-بھگوڑا خاندان صرف اقتدار کیلئے پاکستان میں رہ سکتا ہے,اقتدار کے بغیر یہاں رہنے میں اکتاہٹ محسوس کرتا ہے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان ریڈ لسٹ میں ہے اور عام پاکستانی انگلینڈ میں داخل نہیں ہوسکتا لیکن ملزمان و مجرمان اکٹھے عید منانے کا سوچ رہے تھے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ جو سیاستدان عوام کے ساتھ عید جیسی خوشیوں کو منانا اپنی توہین سمجھتے ہیں وہ ملک کے وفادار کیسے ہوسکتے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان طاقت ور اور کمزور کو یکساں طور پر قانون کے تابع لانے کیلئے کوشاں ہیں - نظام میں خرابیوں کے باعث طاقت ور فائدہ اٹھاتا رہا لیکن حکومت ان کے عزائم کے آگے چٹان بن کر کھڑی رہے گی اور یہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے جو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا وہ وزیراعظم عمران خان نے پورا کردیا ہے -اوورسیز پاکستانی ملک کو اربوں ڈالر کی رقوم سمندر پار سے بھجواکرملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کردیا اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اورسیکشن 103 میں ترمیم کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے-سیکشن 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا بھی پابند ہوگا-آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، الیکٹرونک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کیلئے پائلٹ منصوبوں کے متعلق شقوں کو بدلا گیا ہے-
معاون خصوصی نے کہاکہ ماں کے عالمی دن کے موقع پر میں سب ماں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں -ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں - ماں کیلئے کوئی ایک دن مخصوص نہیں کیاجاسکتا ہر دن ماں کا دن ہے - معاشرتی تربیت میں ماں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے - آج کی ماں کو آگے بڑھنا ہے اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کرتے ہوئے اس کو معاشرے کامفید شہری بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ لاک ڈان کا باضابطہ اعلان ہوچکا ہے - عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں - عید پر تمام قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے - بحیثیت قوم ہماری عادت ہے ہم ہروہ کام کرنا ثواب سمجھتے ہیں جس سے منع کیاجائے - ذرا سی بے احتیاطی او رلاپرواہی بہت سی جانو ں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے -
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر ہم روایتی انداز میں ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں -اگر اس وبا کے دوران ہم اس عمل سے گریز کرلیں تو ہماری چاہت، محبت میں کمی نہیں ہوگی بلکہ وبا کی روک تھام میں معاونت حاصل ہوگی - ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان کا شہباز شریف کے ساتھ نہ ہی کوئی جائیداد کا متنازعہ ہے اور نہ ہی قتل کا مسئلہ ہے - وزیراعظم عمران خان کو عوام کا درد او راحساس ہے اور وہ قوم کی جنگ لڑرہے ہیں - شہبازشریف کو ابہام کی وجہ سے روکا گیا -ڈی جی ایف آئی اے نے اپنی ذمہ داری پوری کی - انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف کواپنی عمر اور کینسر کے مرض کے باعث ضمانت ملی ہے - ضمانت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ بے گناہ ہیں - پہلے ملزم فرار ہوا اور اب ضمانتی بھی بھاگ رہاہے -جیلوں میں سزائیں کاٹنے والو ں کا کیا قصور ہے رول آف لا سب پر یکساں لاگو ہونا چاہیے -کوئی قانون سے بالاتر نہیں -ڈاکٹر فردوس نے کہاکہ جہاں ہم لیگل ریفارمز، اکنامک ریفارمز،الیکٹورل ریفارمز کی بات کرتے ہیں وہاں جوڈیشل ریفارمز کی بھی اشد ضرورت ہے - حکومت اور متعلقہ اداروں کو مل بیٹھ کر ایک ایسا لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجاسکے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنا پورا زور لگا لے شہباز شریف طبی معائنے کیلئے بیرون ملک جائینگے اور واپس بھی آئینگے ‘ مسلم لیگ (ن) کا چیلنج

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - قومی
ٹیگز: