پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہو جائے تو نقصان دہ ہوتا ہے،چودھری سرور

Mar 09, 2022 | 16:00:PM
چودھری سرور، فائل فوٹو
کیپشن: چودھری سرور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چودھری سرور نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات نقصان دہ ہوتے ہیں، کس کو ہٹانا ہے کس کو وزیر اعلیٰ لگانا ہے یہ وزیراعظم کا اختیار ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کیلئے اچھی نہیں، انہوں نےکہا کہ پارٹی بھی ایک خاندان ہے جس کو متحد رکھنا پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہے، جب پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہو جائے تو یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

علیم خان اور جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، پارٹی میں اتحاد کیلئے جہانگیر ترین اور علیم خان سے قیادت کو بات کرنا چاہیے، تحریک عدم اعتماد جمع ہو گئی اب جو بھی فیصلہ ہو گا پارلیمان میں ہوگا جو ہر کسی کو قبول کرنا ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ جب تک عثمان بزدار کو وزیراعظم. پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے، کس کو ہٹانا ہے کس کو وزیر اعلیٰ لگانا ہے یہ وزیراعظم کا اختیار ہے، 172 اراکین کو قومی اسمبلی میں پورا کر نا اپوزیشن کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    وقت آگیا اس فراڈ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔احسن اقبال