وقت آگیا اس فراڈ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔احسن اقبال

Mar 09, 2022 | 15:51:PM
احسن اقبال، فائل فوٹو
کیپشن: احسن اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بغاوت ہوچکی، حکومت اس لئے فوری اجلاس نہیں بلانا چاہتی۔ دو روز میں  قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار کریں گے، وزیراعظم بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے الزامات نہ لگائیں ثبوت دیں، قوم کو بیرونی ہاتھوں کے بارے میں بتائیں، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو بھی گروہ یا رکن حکومت کیلئے آکسیجن بنے گا وہ عوامی غیض و غضب کا سامناکرے گا، وقت آگیا اس فراڈ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے، عمران خان نے غریبوں کو 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیا، آج 50 لاکھ گھر بنانیوالا 500 غریبوں کو بھی گھر بنا کر نہیں دے سکا، بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ کرنیوالے نے اس کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا، سیاسی حریف ہوسکتے ہیں الیکشن دشمن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہتھکنڈوں پر غور کر رکھا ہے جو حکومت ممکنہ طور پر آزماسکتی ہے، اسپیکر نے عدم اعتماد کیلئے قانون کے مطابق ایوان کی کارروائی نہ چلائی تو اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا، اسپیکر کو غیرجانبداری سے فرائض منصبی انجام دینے چاہیں، اسپیکر اگر عمران خان کے جیالے بننا چاہتے ہیں تو مراد سعید کیساتھ کرسی پر بیٹھ کر مہم چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:    مرغی کے گوشت میں ہوشربا اضافہ۔قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں