فضل الرحمان نے غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کےلئے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوارنامزدکردیا

Mar 09, 2021 | 19:45:PM
 فضل الرحمان نے غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کےلئے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوارنامزدکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )جمعیت علماءاسلام نے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے امیدوار نامزدکر نے کی حکومتی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوارنامزدکردیا۔
مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے مولانا عبد الغفور حیدری کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔مولانا عبد الغفور حیدری پی ڈی ایم کے چیئرمین سینیٹ کےلئے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پینل سے ہونگے۔
اسلم غوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والے ناکام ہونگے۔پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہونگے۔ حکومت کو این آر او نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔
واضح رہے کہ 12مارچ کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا انتخاب ہوگا،چیئر مین سینٹ کیلئے حکومت کی صرف سے سابق چیئر مین صادق سنجرانی ہی امیدوار ہیں جبکہ ڈپٹی چیئر میں کا تا حال اعلان نہیں کیا گیا۔