سکول تین ہفتے کیلئے بند، چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا کیسسز میں اضافہ، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے آج تین سکول 7 روز کیلئے بند کردیئے، گورنمنٹ عارف ہائر سکینڈری سکول مصطفی آباد 7 روز کیلئے بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے3سکول 7 روز کیلئے بند کردیئے، عارف ہائر سکینڈری سکول مصطفی آباد 7 روز کیلئے بند کردیا۔ پندرہ سالہ طیب وارث، 18 سالہ عبدالخبیر کورونا کا شکار، دونوں طلباکو پندرہ روز کیلئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت، عارف ہائرسکینڈری سکول میں 5 مارچ کو ٹیسٹ کئے گئے تھے۔
گرلز ایلمنٹری سکول وفاقی کالونی کے4طلباکورونا کا شکار سکول 7 روز کیلئے بند کردیا گیا، زینب مجید،محمدعثمان علی، حازق علی اور رضوان فرید کورونا کا شکار ہوئے۔ گزشتہ روز ٹیچر کی وفات پر خانم گرلز ہائی سکول کو بھی سیل کیاگیا تھا۔
دوسری جانب پنجا ب ٹیچر ز یونین کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم مزید بچوں کو کرونا ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔سکولوں میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ٹیب پر ایل این ڈی ٹیسٹ کی مشقیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کلاس سوئم میں موجود سینکڑوں طلبا باری باری ایک ہی ٹیب پر پریکٹس کر رہے ہیں۔ سکولوں میں ایک ہی ٹیب پر سینکڑوں طلبا کا ٹیسٹ لینے کے باعث کرونا مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اساتذہ و طلبا کو کرونا سے بچانے کیلئے لٹریسی اینڈ نمریسی ٹیسٹ کو موجود تعلیمی سیشن کیلئے معطل کیا جائے۔