عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

Mar 09, 2021 | 18:15:PM
 عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام۔
 تفصیلات کے مطابق آٹا، چینی، سبزیوں سمیت منتخب اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکیج کی تیاری پر شروع کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پررمضان پیکیج کیلئے سفارشات تیار کرنے کیلئے قائم کمیٹی کااجلاس ہوا جس میںی صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب، محکمہ زراعت، صنعت، لائیو سٹاک کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور، ڈائریکٹر فوڈ،ڈی جی پی آراورکین کمشنر پنجاب بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں رمضان بازاروں میں اشیائے ضرورت کی رعائتی نرخوں پر فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔ صوبائی وزرا اور محکموں کے سیکرٹریز کو رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے زمہ داری سونپی گئی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہاعام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اس لئے رمضان پیکیج کے لئے سفارشات کو جلداز جلد حتمی شکل د ی جائے ۔لنہوں نے کہا صوبے میں رمضان بازار شعبان کے آخری ہفتے میں فعال ہونگے۔ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کئے جائیں۔