بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نیپرا اتھارٹی نے نوٹس لے لیا

Jun 09, 2021 | 19:46:PM
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نیپرا اتھارٹی نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اتھارٹی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کر لی۔
 نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل اور قابل اعتبار بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں،اتھارٹی نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے سربراہان کوجمعہ کو طلب کر لیا۔
تمام ڈسکوز کے سربراہان نیپرا اتھارٹی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات اور ان کے سدباب سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دو ، دوسرے کو لگا دو ۔مریم نواز