علاج کی سہولیات میں فقدان، بدانتظامی، سرکاری ہسپتال کا ڈی ایم ایس برطرف

Jul 09, 2023 | 21:12:PM
علاج کی سہولیات میں فقدان، بدانتظامی، سرکاری ہسپتال کا ڈی ایم ایس برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بدانتظامی، مریضوں کو مناسب سہولیات نہ دینے اور شکایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے ڈی ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ پہنچ گئے، انتظامی معاملات سمیت مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، مختلف شعبوں کا وزٹ کیا، مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے آگاہی لی، ہسپتال میں اے سی بند ہونے کی وجہ سے وارڈز میں حبس سے مریض بے حال پڑے تھے،  ہسپتال میں داخلے اور وہیل چیئرز کے لئے عملے کی جانب سے سر عام رشوت لینے کی شکایات کی گئیں، صفائی انتظامات سمیت ہسپتال میں بد انتظامی انتہا پر ہے، مریضوں اور تیمارداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکایات کے انبار لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: وارث میر نے حریت فکر کا علم اٹھا کر صحافت کی راہ متعین کی: محسن نقوی

وزیر اعلیٰ محسن نقوی ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر سخت برہم ہوئے، وزیراعلیٰ نے ڈی ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے اسےعہدے سے ہٹا دیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ناقص صورت حال دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔