سعودی عرب میں ذو الحج کاچاند نظرنہیں آیا،عیدقرباں کب ہو گی؟ اہم اعلان

Jul 09, 2021 | 21:33:PM
سعودی عرب میں ذو الحج کاچاند نظرنہیں آیا،عیدقرباں کب ہو گی؟ اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اب وقوف عرفہ 19 اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اس لیےسعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی جب کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی عیدالاضحٰی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی اور ذونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

سعودی وزارت حج نے کہاہے کہ مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج نے کہاہے کہ عازمین کو مشاعرمقدسہ میں لے جانے کاآغاز7 ذوالحج سے کیا جائے ،مشاعر مقدسہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، مکہ آنے والے عازمین حج کے قافلوں کااستقبال کرنے کیلئے 4 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
سعودی وزارت حج نے کہاہے کہ ہر حاجی کی رہنمائی کیلئے ایک چارٹ بھی مہیا کیا جائے گا، عازمین حج کو مشاعر مقدسہ میں 7 اور 8 ذوالحج کو پہنچایا جائے گا،عازمین کو مشاعر مقدسہ پہنچانے کیلئے مخصوص بسوں کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، سعودی وزارت حج