وزارت خزانہ کی سٹیٹ بینک کیلئے سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری

Jan 09, 2024 | 20:57:PM
وزارت خزانہ کی سٹیٹ بینک کیلئے سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری
کیپشن: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا منظر
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزارت خزانہ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے لئے سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت بین الصوبائی نے کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے لیے فنڈز کی سمری پیش کی، کمیٹی نے ہندوستان کے ساتھ ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے  فنڈز کی منظوری کے ساتھ ساتھ پاکستان ہاکی اور دیگر عالمی مقابلوں کے لیے 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط، کیا درخواست کی؟ اہم خبر آ گئی

علاوہ ازیں کمیٹی کی جانب سے انٹیلیجنس بیورو کیلئے 25 کروڑ کے اضافی فنڈز، مقامی یوریا کے ساتھ درآمدی یوریا کی قیمت اور فروخت کے طریقے کے تعین کرنے، وزارت صحت کیلئے 3 ارب 56 کروڑ کی تکنیکی سپلمنٹری گرانٹ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کیلئے سرمایہ کاری پالیسی کی منظوری دی گئی۔