وادی نیلم: جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے 

Jan 09, 2024 | 12:36:PM
وادی نیلم میں طویل خشک سالی کے باعث جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشفاق عباسی) وادی نیلم میں طویل خشک سالی کے باعث جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

صندوک، سونسل سے ملحقہ جنگلات میں آگ سے دیودار کے قیمتی درخت جل کر راکھ بن گئے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ بجھانے والوں کے پاس آلات اور تحفظ کے انتظامات نا ہونے کے برابر ہیں۔ آگ کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  سخت سردی،بھارت میں تعلیمی ادارے بند، چھٹیوں میں اضافہ ہو گیا

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ لکڑ کاٹنے والے افراد نے لگائی ہے۔  جنگل میں آگ لگانے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔