اے این ایف کی 7 کارروائیاں، 425 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار 

Jan 09, 2024 | 10:10:AM
 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،  ملک کے مختلف علاقوں میں 7 کاروائیوں کے دوران 425 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی، انوشہ جعفری) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،  ملک کے مختلف علاقوں میں 7 کاروائیوں کے دوران 425 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کلی مین غنڈی لکپاس کوئٹہ سے 240 کلو چرس اور 120 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، چناب ٹول پلازہ گجرات سے 30 کلو چرس برآمد جبکہ دو ملزمان گرفتار، اوتھل لسبیلا میں گاڑی سے 18 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد اور دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔

سمبڑیال، سیالکوٹ میں ملزم سے 5 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد، نیازی بس اسٹینڈ لاہور کے قریب خاتون سے 3 کلو ہیروئن برآمد، شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد جبکہ  زیرو لائن طورخم کے قریب سے 1.1 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: کراچی میں سردی کا راج برقرار، ٹریفک بند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے

دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹمپرڈ شدہ پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سفیان علی لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

ملزم کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کی ہوئی تھی۔ ملزم کے پاسپورٹ کے ویزہ صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وزٹ ویزہ پر لیبیا گیا تھا۔ ملزم نے گجرات کے ایجنٹ سے 26 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا۔ جعلی ویزا اسٹیکر کی بنیاد پر ملزم اٹلی جانے میں ناکام رہا۔

ملزم نے ناکامی پر پاسپورٹ سے مذکورہ جعلی ویزا اسٹیکرز اتار دیئے تھے۔ ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔