محکمہ خوراک سندھ نے فلار ملز اور چکی مالکان کو گندم کا کوٹہ جاری کر دیا

Jan 09, 2023 | 20:42:PM
محکمہ خوراک سندھ , فلار ملز, چکی مالکان, سرکاری, گندم , کوٹہ
کیپشن: گندم کا کوٹہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد سمیت سندھ بھر میں آٹے کا بحران  شدت اختیار کرنے لگا،عوام سرکاری آٹے کے حصول کیلئے دربدر ہو گئے،محکمہ خوراک سندھ نے فلار ملز اور چکی مالکان کو سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کر دیا۔
کراچی میں فلار ملز کو 97ہزار ٹن سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کر دیا گیا ہے،چکی مالکان کو 7500 ٹن گندم جاری کر دی گئی،کراچی کیلئے مجموعی طور پر ایک لاکھ 4 ہزار 500ٹن گندم کا کوٹہ دیا گیا ہے، کراچی میں تمام فلار ملز سرکاری گندم سے بننے والے10 کلو والے آٹے کا تھیلہ  بنا کر فروخت کرنے کی پابند ہونگی، حیدرآباد فلار ملز مالکان کو 27 ہزار 9سو 47ٹن، چکی مالکان کو 7ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کر دی گئی،میر پور خاص میں فلار ملز کو 8ہزار 6سو62ٹن،چکی مالکان کو 2ہزار8سو88ٹن گندم جاری کر دی گئی۔
شہید بے نظیر آباد میں فلار ملز کو 14ہزار6سو ٹن ،چکی مالکان کو 3ہزار150ٹن،سکھر میں فلار ملز کو 37ہزار 48ٹن ،چکی مالکان کو 2ہزار 3سو52ٹن ،لاڑکانہ میں فلار ملز کو 16 ہزار3سو51ٹن،چکی مالکان کو 2ہزار4سو99ٹن گندم جاری کر دی گئی۔
 سندھ بھر میں فلار ملز کو 2 لاکھ16 سو8ٹن گندم جاری کی گئی،سندھ کی آٹا چکیوں کو 25 ہزار 3سو92ٹن گندم جاری کی گئی،سندھ بھر میں مجموعی طور پر 2لاکھ 27ہزارٹن سرکاری گندم 58روپے 50 پیسے کے سرکاری نرخ پر جاری کی گئی ہے،کراچی فلار ملز اور چکی مالکان سرکاری گندم کا 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 650 روپے میں فروخت کرنے کے پابند ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام فلارملز اور چکی آٹا مالکان روزانہ کی بنیاد پر علاقہ ڈی سی کو آٹے کو فروخت کے حوالے سے تحریری رپورٹ جمع کرائیں گی۔