بھارت میں کوروناسے لاکھوں اموات ۔۔مودی حکومت نے حقائق چھپائے ۔۔تہلکہ خیز رپورٹ

Jan 09, 2022 | 15:33:PM
کورونا وائرس
کیپشن: بھارتی ہسپتال میں کوڈ مریض داخل ہیں ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سائنس جرنل میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں انکشاف کیا گیا کہ جنوری 2020 سے جولائی 2021 تک ہندوستان میں کورونا سے 30 لاکھ یااس سے بھی زیادہ اموات ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے متاثرہ ماں کا دودھ نومولود کیلئے مفید یا نقصان دہ۔۔۔نئی تحقیق میں اہم انکشافات
رپورٹ میں بتایا گیا ہندوستان نے اس مدت کے دوران سرکاری طور پر چار لاکھ اموات بتائی ہیں جو اموات بتائی گئی ہیں ان سے سات یا آٹھ گنا زیادہ اموات ہوئی ہیںجبکہ سرکاری طور پر یہ تعداد بہت کم بتائی گئی ہے ۔
سائنس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جنوری 2020 اور جون 2021 کے درمیان اموات کی تعداد 31 اور 34 لاکھ کے درمیان تھی۔ اس میں سے 27 لاکھ اموات وہ شامل ہیں جو اپریل اور جولائی کے درمیان کوروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران ہوئی تھیں۔یہ تحقیقات یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سینٹر فار گلوبل ہیلتھ ریسرچ کے محققین کی زیرنگرانی ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وبا سے پہلے اور کورونا وبا کے بعد کی اموات کا ریکارڈ دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ حکومت نے کچھ غلط بیانی کی ہے ۔کورونا کی وباکے دوران اموات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ۔ دس ریاستوں میں 26 فیصد زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔تجزیہ کاروںنے یہ بھی لکھا جان بوجھ کر حقائق چھپانے کے پیچھے سیاسی عمل بھی کارفرما تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پلواما حملہ مودی نے اقتدار کی خاطرخود کرایا۔۔کانگریس رہنما