اپوزیشن استعفے سینٹ انتخابات کے بعد دے گی، خرم دستگیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد استعفے سینیٹ انتخابات کے دے گا۔
ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر نے کہا کہ استعفے سینٹ کے انتخابات کے بعد دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ساتھ ہی وضاحت کی کہ استعفے دینا ہمارا ہدف نہیں ہے، استعفے دینے کا اصل ہدف اگلے انتخابات کروانا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم استعفے ضرور دیں گے، لیکن ہمارا ہدف ملک میں صاف شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کا جو وقت آئے گا اس کے مطابق حربے استعمال کریں گے، استعفے ایسے وقت میں دیئے جائیں گے جب ہم سمجھے گے کہ پارلیمان کا چلنا اب مشکل ہے۔