وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہزارہ کمیونٹی کےساتھ زیادتیوں کا ازالہ کرینگے،آغا رضا

Jan 09, 2021 | 17:42:PM
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہزارہ کمیونٹی کےساتھ زیادتیوں کا ازالہ کرینگے،آغا رضا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)رہنما شہدا کمیٹی آغا رضا کاکہناہے کہ وزیراعظم نے تمام مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی 22 سالوں سے جو ہزارہ قوم کے ساتھ ہورہا ہے اس کا ازالہ کرینگے۔
رہنما شہدا کمیٹی آغا رضا نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملاقات میں وزیر اعظم سے بلیک میلنگ والے جملہ پر احتجاج ریکارڈ کرایاکیا گیا، وزیراعظم نے وضاحت کی کہ بلیک میلنگ والا جملہ پی ڈی ایم کے قائدین سے متعلق کہا تھا۔
آغا رضا نے کہاکہ شہدا کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ روپے دیا گیا ہے، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ہزارہ برادری کیساتھ ایسے واقعات رونما نہیں ہونگے۔
ان کاکہناتھا کہ وزیر اعظم کو بڑا مان کر شہدا نے اس لئے کوئٹہ بلایا تھا،آغا رضا نے کہاکہ6 دنوں سے جو دھرنے کے پلیٹ فام سے بات کررہے تھے وہ شہدا کی ترجمانی کررہے تھے، لواحقین کی جانب سے گزشتہ روز فیصلہ ہوا تھا کہ خالق ہزارہ کو وزیراعظم کے ملاقات میں شامل نہ کیا جائے،لواحقین کا مطالبہ تھا جن لوگوں نے اس دھرنے کیخلاف بات کی ان کو ملاقات میں نہ بلایاجائے۔