این اے 128؛ عون چودھری نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہرا دیا

Feb 09, 2024 | 15:24:PM
این اے 128؛ عون چودھری نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےحمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ  کو مات دے کر بازی جیت گئے۔

 این اے 128 لاہور 12 کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا,استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چوہدری 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے۔

قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 1 لاکھ 59 ہزار ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب  استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کے جیتنے پر حیرت نہیں، آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ آزاد امیدواروں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے استحکام کا سوچیں،انہوں نے کہا کہ جیت پر حلقے کی عوام اور مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک ایک یو سی میں انتخابی مہم چلائی ہے، حلقے میں میری برادری ہے، اسی حلقے میں پلا بڑھا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 89؛پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے میدان مارلیا

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وکیل صاحب کے لوگوں نے ہم پر فائرنگ بھی کی، میرا تعلق گجر برادری سے ہے، یہاں گجر برادری کے 60 ہزار ووٹ ہیں، شیروں کے سربراہ نے مجھے ووٹ ڈالا، شہباز شریف نے ووٹ ڈالا، ووٹ دینے پر شہباز شریف کا مشکور ہوں۔

آئی پی پی نے کہا کہ ہماری مسلم لیگ ن سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، پارٹی سربراہ ملک کی بہتری کے لیے فیصلہ کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست سے نکلیں، ملک کی بہتری کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کرنا چاہیے۔