دانیال عزیز کی اہلیہ اور بیٹا بھی گرفتار

Feb 09, 2024 | 12:23:PM
سینئر سیاسی رہنما، الیکشن 2024ء کے آزاد اُمیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز  اور اُن کے بیٹے میکال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات) سینئر سیاسی رہنما، الیکشن 2024ء کے آزاد اُمیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز  اور اُن کے بیٹے میکال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نارووال این اے 75 سے مہناز اکبر عزیز اور اُن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس سے قبل مہناز اکبر عزیز کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دانیال عزیز واضح برتری سے جیت چکے ہیں، این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں مل رہا۔

اہلیہ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، امیدوار اویس قاسم خاں کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کا شور، ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی

اویس قاسم خاں  کے مطابق حلقہ پی پی 54 کے 88 پولنگ سٹیشن کا رزلٹ آر او آفس پہنچ سکا ہے۔  اُن کا مزید کہنا ہے کہ حلقہ این اے 75 پی پی 54 میں بڑی دھندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ ناکے پر دانیال عزیز کو روکا اور زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔