عراق: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 14 افراد جاں بحق ، 18 زخمی

Dec 09, 2023 | 15:11:PM
عراق میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عراق میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے نے سوران کے محکمہ صحت کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی شہر اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے نتیجے میں  14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اٹھی ، سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے ، واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ رہائش پذیر تھے۔