رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے فارغ

Dec 09, 2023 | 15:04:PM
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ہٹانےکی منظوری دی جبکہ انہیں مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیاگیا ہے ۔

رازق سنجرانی وفاق میں واحد بلوچ ایم ڈی تھے ، وہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت کم عمر ایم ڈی تعینات ہوئے تھے ۔ پٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات

ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے بورڈ کا اجلاس رات ایک بجے طلب کیاگیا، دو بجے انہیں عہدے سے برطرف کیاگیا۔ رازق سنجرانی پٹرولیم ڈویژن کے مستقل سرکاری ملازم بھی تھے، قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ سنجرانی کو سیاسی نشانہ بنا کر عہدے سے برطرف کیا گیا۔