وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات

Dec 09, 2023 | 13:18:PM
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سےمتعلق بات چیت کی گئی ساتھ ہی مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سےمتعلق بات چیت کی گئی ساتھ ہی مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت واخلاص کےرشتےہیں۔ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہیلتھ انشورنس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہونگے۔  بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز 2 ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

دوسری جانب عراقی سفیر  کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔