گوگل باقاعدہ پاکستان میں ایک کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گوگل اب باضابطہ طور پر پاکستان میں ایک کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہوگیا ہے۔
گوگل نے خود کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ ایک کمپنی کے طور پر رجسٹر کیا ہے۔ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 435 کے تحت گوگل کو رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گوگل ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کے بعد بہت جلد پاکستان میں اپنا کام شروع کردے گا۔گوگل پاکستان میں لیزان آفس کھولے گی۔گوگل کا ایک وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا اور پاکستانی حکام سےاہم ملاقات کرے گا ۔