پاکستانی گلوکارہ نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

Dec 09, 2022 | 12:47:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شئے گِل اسپاٹی فائے کی مہم ’ایکوئل پاکستان‘ کیلئے ایمبیسیڈر منتخب
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان میوزک انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی گلوکارہ شئے گِل انٹرنیشنل آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی مہم ’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔شئےگِل نے کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ میں گلوکار علی سیٹھی کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگایا جسے دنیا بھر میں موجود موسیقی کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے اپنی اس کامیابی کے بارے میں اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ پرویڈیو کےذریعے بتایا ۔گلوکارہ کا انتخاب  اسپاٹی فائی کی اس مہم کے لیے بطور’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ منتخب ہوئی ہیں۔

شئے گِل، اپنی گلوکاری کی مہارت سے عالمی سطح پر پاکستان کی خواتین کرئیٹرزکی نمائندگی کر رہی ہیں۔

دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس سے قبل، نازیہ حسن، عروج آفتاب، اور ایوا بی نے بطور ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘جگہ بنائی اور نیویارک سٹی میں ٹائمز اسکوائر کو روشن کیا۔