مشہور گلوکارہ کو اچانک کنسرٹس کیوں ملتوی کرنےپڑے؟ تشویشناک وجہ سامنے آ گئی

Dec 09, 2022 | 12:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اعصابی بیماری کے باعث سلین ڈیون کے یورپ میں مجوزہ کنسرٹس ملتوی
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ سلین ڈیون نے پیچیدہ اعصابی بیماری کی وجہ سے یورپ میں منعقداپنے تمام کنسرٹس ملتوی کر دیے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 5 منٹ طویل ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلا ہیں۔سلین ڈیون کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں ایک عجیب مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Céline Dion (@celinedion)

یہ ایک اعصابی بیماری ہے جسے ’اسٹف پرسن سنڈروم‘ کہا جاتا ہے اور 10 لاکھ میں سے کوئی ایک شخص اس سے متاثر ہوتا ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ اس سنڈروم کی وجہ سے میرے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں، کبھی کبھی چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور میں اس طرح نہیں گا پاتی جیسے پہلے گا سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ بتاتے ہوئے دکھی ہوں کہ اگلے برس فروری میں یورپ کا دورہ شروع نہں کرسکوں گی۔