ن لیگ نوجوانوں کو قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے:مریم نواز

Aug 09, 2023 | 00:14:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ  نوجوانوں کو قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت  ماڈل ٹاون میں مسلم یوتھ فیڈریشن کی تنظیم نو   کرنے کے حوالے سے  اہم اجلاس ہوا جس میں نوجوان طبقے اور  طلبہ  کو پارٹی کے ساتھ  منسلک کرنے  پر زور دیا گیا۔ انہوں نے  مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدےداروں کے 5 گھنٹے  تک تفصیلی انٹرویو خودکیے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف مذہنی شخصیت ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ( ن) نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے، اسی تناظر میں میاں نوازشریف کی قیادت میں سب سے پہلے طلبہ کو لیب ٹاپ اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کےلئے اربوں روپے کے قرضے دیے گئے، پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے ہم  پر لازم ہے کہ  نوجوانوں کی بہتری اور اچھے مستقبل کے لیے اچھے فیصلے کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بندوق، گالی اور بد تمیزی ن لیگ کا کلچر نہیں  بلکہ نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری  اولین ترجیح  ہے،  پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار رہا  اور  پاکستان کی سیاست میں بھی نوجوانوں کا رول  بہت اہم ہے۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو  ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ  جو طلبہ زیر تعلیم ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کے ساتھ منسلک کریں او ر طلبہ کوپارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے۔